4 جون 2012 - 19:30

بحرین کی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل فاضل عباس نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کے حربے کےساتھ بحرینی عوام پر روا رکھے جانے والے اپنے غیر انسانی مظالم کی جوابدہی سے اپنے آپ کو بچانے کے درپے ہے۔

ابنا: فاضل عباس نے آج العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوۓ بحرین میں انسانی حقوق کے جائزے کے سلسلے میں جنیوا میں بلاۓ جانے والے اجلاس کی ہدایات پر عمل درآمد کے مقصد سے کمیٹی کی تشکیل پر مبنی آل خلیفہ کے نۓ حربے کو غیر اہم قرار دیا۔

فاضل عباس نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت اپنے مخاصمانہ اہداف کے حصول اور راے عامہ کو دھوکہ دینے کے لۓ مختلف کمیٹیاں تشکیل دے رہی کہا کہ بسیونی تحقیقاتی کمیٹی عوام کو دھوکہ دینے کا ایک واضح نمونہ ہے کیونکہ اس حکومت نے اس کمیٹی کی کسی ایک ہدایت پر بھی عمل نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ بحرین کی ظالم حکومت کی تشدد آمیز پالیسیوں کے باوجود اس آمر حکومت کے خلاف بحرینی عوام کی انقلابی تحریک جاری ہے۔....... /169